5 فروری 2012 - 20:30

آل سعود کی کال کوٹھریوں میں قید ہزاروں افراد کے اھل خانہ کے نمائندوں نے الشرقیہ علاقے کے گورنر سےملاقات کرکے اپنے رشتہ داروں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ ان افراد نے الشرقیہ کے گورنر سے کہا کہ ان کے رشتہ داروں کو جو کئي مہینوں سے بغیر مقدمے کے قید ہیں رہا کیا جائے۔

ابنا: آل سعود کے گورنر نے وعدہ کیا ہے کہ جو لوگ جرائم کے مرتکب نہیں ہوئےہیں انہیں رہا کردیا جائے گا۔ یاد رہے سعودی عرب میں دوہزار گيارہ سے آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔مظاہرین سیاسی اور اقتصادی اصلاحات، دینی آزادی، اظہار راۓ کی آزادی اور سیاسی قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کررہے ہیں۔ یاد رہے پرامن مظاہروں پر آل سعود کے تشدد میں سات افراد شہید ہوچکے ہیں۔ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار سے زائد افراد قید ہیں جن میں اکثریت شیعہ مسلمانوں کی ہے۔ یہ لوگ کئي برسوں سے بغیر مقدمے کے قید میں ہیں۔........ /169